ہڈیوں کو مضبوط کیسے بنائیں؟ماہرین  نے انتہائی آسان طریقہ بتا دیا

Plum benefits
کیپشن: Plum
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صحت مند و تندرست و توانا رہنے کے لئے پھلوں کا استعمال بہت ضرورری ہے لیکن ہڈیوں کی مضبوط کے لئے کونسا پھل انتہائی اہم ہے۔

  آلو بخارا طبی اہمیت کا حامل پھل ہے اور اس کے انگنت طبی فوائد ہیں۔ جہاں بخار اور بیماری کے بعد ذائقہ کو تبدیل کرنے کیلئے آلو بخاراکا استعمال کیا جاتا ہے وہیں  صحت مند ہڈیوں کےلیے انتہائی مفید بتایا گیا ہے۔

ماہرین نے  ہڈیوں کیلئےآلو بخارے کو زیادہ  مفید قرار دیا ہے، اس کی ممکنہ وجہ اس پھل کے کھانے سے ورم اور تکسیدی تناؤ میں کمی ہے اور یہ دونوں عناصر ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھرے پن کا مسئلہ کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے مگر 50 سال سے زائد عمر کی خواتین میں یہ بہت عام ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں 20 کروڑ خواتین کو لاحق ہے اور 90 لاکھ خواتین سالانہ ہڈیوں کے فریکچر کا سامنا کرتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق امریکہ کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس پھل کی ایک بڑی خوبی اس کا قبض کشا اور زود ہضم ہونا ہے اور حکیم اسے عمدہ غذا اور بہترین دوا بتاتے ہیں۔قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوش نما بنایا ہے، یہ دیکھنے میں‌ اکثر آتشیں سرخ بھی نظر آتا ہے، اس کا چھلکا نرم اور اندر گودا ہوتا ہے۔یہ پھل نشاستہ دار اجزا کے علاوہ کیلشیم، پوٹاشیم، فلورین، فاسفورس، امینو ایسڈ، گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کے لیے مفید ہے۔آلو بخارے میں وٹامن اے، بی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں‌ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

 پھلوں کی تاثیر اور افادیت سے متعلق کتب میں‌ لکھا ہے کہ آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اور یہ معدہ کی تیزابیت دُور کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے، یہ پھل دو سے تین گھنٹوں میں ہضم ہوکر جزوِ بدن بن جاتا ہے۔

 تحقیق کے کلینکل ٹرائلز میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 100 گرام آلوبخارے (خشک یا تازہ) ایک سال تک کھانے سے کہنی، زیریں ریڑھ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔اسی طرح آلو بخارے کی ورم کش خصوصیات اسے جوڑوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہیں اور صحت مند افراد اسے کھا کر ہڈیوں کو مزید 20 فیصد زیادہ مضبوط بناسکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ  آلو بخارا صفرا میں بھی مفید ہے، پھل کے طور پر آلو بخارا پانچ سے دس دانے کھائیں۔ دس دانے کھانے سے آسانی سے اجابت ہوتی ہے۔ آلو بخارا معدہ کی تیزابیت اور جلن کیلئے فائدہ مند ہے۔

جن لوگوں کو پیشاب میں یورک ایسڈ یا تیزابی مادّوں کی زیادہ مقدار خارج ہوتی ہو انہیں آلو بخارا استعمال کرنا چاہیے۔ بخار میں آلو بخارا بڑا مؤثر ہوتا ہے۔ خشک ہونے سے اس کے غذائی اجزاء اور وٹامن ضائع نہیں ہوتے۔ طب یونانی میں خشک آلو بخارا دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔