(علی رامے)نہروں کے سروے اور جیو ٹیگنگ کے لیے محکمہ آبپاشی نے تین جدید ڈرون خرید لیے ۔محکمہ آبپاشی پنجاب نے لائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رینجنگ آر -ٹی -کے۔ ڈرون حاصل خریدے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق جدید ڈرون جیو ٹیگنگ اور نہروں کے سروے کے لئے استعمال کئے جائیں گے،لیزر سکینر اور جی پی ایس سے مزین یہ ڈرون نہروں کی جغرافیائی معلومات میں استعمال ہوں گے، ڈرون نہروں کے خدوخال ، ان کی ساخت کی جدید معلومات کا ڈیٹا ریکارڈ کریں گے۔
ڈرون کی مدد سے حاصل ہونے والی معلومات سے نہروں کے انتظام کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی۔
Punjab Irrigation Department has procured 3 Light Detection and Ranging RTK drones for remote sensing, improved GPS data collection, topographic and cross-section survey of canals. These drones will be instrumental in state-of-the-art surveys for project design and planning. pic.twitter.com/bwfT9NH3bL
— Punjab Irrigation Department (@IrrigationPb) February 15, 2022