محکمہ پرائمری ہیلتھ میں اپنوں کو نوازنے کا ایک اور میگا سکینڈل

Primary Health another scandal
کیپشن: Primary Health
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ پرائمری ہیلتھ میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، پرائمری ہیلتھ میں بیوروکریٹ کے قریبی رشتہ دار کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستحلق انٹرپرائزز کو ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں مکینیکل، الیکٹریکل، پلمبنگ کا ٹھیکہ دیا گیا اور مہنگے ریٹس پر اے سی کی گیس ری فلنگ اور مرمت و دیکھ بھال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ لانڈری سروسز کا ڈیڑھ ارب کا ٹھیکہ دیا گیا جس کی تحقیقات ہورہی ہیں.  مستحلق انٹرپرائزز نے اے سی گیس ری فلنگ سمیت دیگر سروسز کے جو ریٹس دیئے کنٹریکٹ اس سے زیادہ ریٹس پر تھما دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستحلق انٹرپرائزز کو مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کنٹریکٹ دینے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ مستحلق انٹرپرائزز سابق ایڈیشنل سیکریٹری کے قریبی عزیز کی فرم ہے.  
ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی مکینیکل، الیکٹریکل، پلمبنگ، جنریٹر سروسز کا ٹھیک پی ایم یو کے تحت دیا گیا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پی ایم یو کے ذریعے لانڈری سروسز کے ٹھیکہ سمیت آلات اور مشینری کی خریداری میں پہلے ہی 2سنگین گھپلے سامنے آچکے ہیں.