ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میگا پراجیکٹ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے سے متعلق اہم خبر

Elevated Express Way Project
کیپشن: Elevated Express Way
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پنجاب حکومت کے میگا پراجیکٹ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کی بڑی خبر،  پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ گزشتہ روز اجلاس میں 61 ارب سے زائد لاگت کا منصوبہ بحث و مباحثے کے بعد منظور کرلیا گیا۔

 ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے حکومت اور ایل ڈی اے نے بڑی رکاوٹ عبور کرلی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد منصوبے کو پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا جائے گا۔ حکومتی شئیرکی مدمیں فنڈزسپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں جاری کیئے جاسکیں گے۔

کابینہ کمیٹی کے بعد منصوبے کے پی سی ون پی اینڈ ڈی میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ پی ڈی ڈبلیوپی کےاجلاس میں پی سی ون کی باقاعدہ منظوری لی جائےگی۔ منصوبہ وفاقی حکومت کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے بھی منظور کرایا جائے گا۔

منصوبے کی آخری اور سب سے اہم منظوری ایکنک سے حاصل کی جائےگی۔ بیس ارب سے زائد لاگت کا منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک میں لے جانا لازمی ہے۔ محکمہ خزانہ نےمنصوبےکواے ڈی پی کا حصہ بنانے اور ایکنک سے منظور کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔۔