سٹی 42: این سی او سی نے کورونا پھیلاو کی دس فیصد سے کم شرح والے علاقوں میں ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں دس فیصد سے کم شرح والے علاقوں میں ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ مظفر آباد، پشاور، حیدر آباد، گلگت، مردان اور کراچی میں ایس او پیز میں ردوبدل نہیں ہوگا ۔
دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ انڈور اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور اجتماع میں 300 افراد کی اجازت ہوگی۔ انڈور شادی تقریبات پر پابندی جبکہ آؤٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہوگی،انڈور جمز کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔سینماز، مزارات، تفریحی مقامات پر 50 فیصد افراد کی اجازت ہوگی۔
تعلیمی اداروں میں 12 سال تک کے سٹوڈنٹس متبادل ایام میں 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ آسکیں گے۔12 سال سے زائد عمر کے سٹوڈنٹس فل ویکسینیشن کے ساتھ تعلیمی اداروں میں اسکیں گے۔10 فیصد تک مثبت شرح والے شہروں میں انڈور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔