عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا ماڈل بازار چائنہ سکیم میں انسداد تجاوزات آپریشن، بازار میں قائم عارضی تجاوزات قبضے میں لے لیں۔
ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی، ماڈل بازار چائنہ سکیم سے غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کروا کر بازار کو کلئیر کر دیا گیا۔ دوران آپریشن ایک ٹرک سامان کو ضبط کیا گیا، سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی ہدایت پر ٹیموں نے کارروائی کی.
ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کیخلاف اپریشن۔
ماڈل بازار چائنہ اسکیم سے غیرقانونی طور پر قائم تجاوازت کا خاتمہ کروا کر سامان سےبھرے ٹرک کو ضبط کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ عوام الناس کی آمدورفت و ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کےلیئے غیرقانونی تجاوزات کیخلاف اپریشن جاری رکھےگی۔ pic.twitter.com/FCqu0WqVtE
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) February 15, 2022