درنایاب : واسا نے 15 فروری سے پری مون سون ڈیسلٹنگ کا آغاز کردیا، مون سون سے قبل واسا ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کرے گا۔
واسا نے پری مون سون پلان پر کام شروع کردیا ہے۔ قائمقام ایم ڈی واسا محمد تنویر نے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر غفران احمد کے ہمراہ برڈوڈ ڈرین اور کھاڑک ڈرین کا دورہ کیا۔ ڈیسلٹنگ کے کام کا جائزہ لیا اور کام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔
ڈی ایم ڈی آپریشنز نے کہا کہ واسا لاہور پری مون سون پلان کے تحت 6 ڈرین اور سیوریج لائن کی بڑے پیمانے پر ڈیسلٹنگ مکمل کرے گا، تمام ڈائریکٹرز ڈیسلٹنگ کے عمل کو مانیٹر کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں گے، واسا حکام کے مطابق کشمیر روڈ پر زیرزمین واٹر ٹینک کو بھی بارشی پانی محفوظ بنانے کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔
واسا حکام کے مطابق تمام نشیبی علاقوں میں کوپر روڈ ، جی پی او، نابھہ روڈ،قرطبہ چوک ،ایک موریہ دو موریہ پل سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی ڈیسلٹنگ آپریشن کیا جائے گا۔