"عورت مارچ میں لگنے والے نعروں پر پابندی لگائی جائے"

Noor ul Haq Qadri Letter to PM Imran Khan
کیپشن: Noor ul Haq Qadri with Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آٹھ مارچ کو خواتین ڈے منانے سے متعلق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عورت مارچ میں لگنے والے نعروں پر پابندی لگائی جائے.

تفصیلات کے مطابق 8 مارچ کو دینا بھر میں خواتین ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے. اس دن کے قریب آتے ہی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے کہ عورت مارچ میں لگنے والے نعروں پر پابندی لگا دی جائے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے بعض لوگ خواتیں ڈے کے موقع پر 8 مارچ کو عورت مارچ کرتے ہیں جبکہ عورت مارچ میں لگنے والے نعرے غیر مناسب ہوتے ہیں، اس مارچ میں لگائے جانے والے نعروں اور بینرز سے یہ تاثر دیا جاتا ہے جیسے مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلامی طرز معاشرت میں ہے ۔

وزیر مذہبی امور نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ یوم خواتین میں کسی بھی طبقے کو اسلامی شعائر ، معاشرتی اقدار یا حجاب وغیرہ پر کیچڑ اچھالنے کی اجازت ہرگز نا دی جائے. عورت مارچ کرنے والوں کو خواتین کے حقیقی مسائل ، میراث میں حق ، گھریلو تشدد اور ہراسانی جیسے مسائل اجاگر کرنے چاہیں. جبکہ اس دن کو حکومتی سرپرستی میں بین الاقوامی یوم حجاب منانے کے طور اعلان کیا جائے اور اس دن بھارت میں حجاب سے متعلق پیدا شدہ صورتحال سے دنیا کو آگاہ کیا جائے.

Malik Sultan Awan

Content Writer