عرفان ملک: وزیر اعظم عمران خان، خاتون اوّل اور حکومت کے خلاف ٹرینڈنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ انٹیلی جنس بیورو نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی ہدایات پر لسٹیں تیار کر لیں۔ آئی بی نے ایسے ٹرولرز کی لسٹیں کارروائی کے لیے سائبر کرائم کو فراہم کر دیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دو سو انہتر ٹرولرز کی لسٹیں فراہم کی گئیں۔
وزیر اعظم ، خاتون اوّل اور حکومتی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار ۔۔۔ 269 سوشل میڈیا اکاونٹس کی لسٹیں آئی بی نے تیار کر کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دے دیں ۔۔۔ @SabirMehmood26 @Asmi_Malik_ @KamranSherwani کے خلاف مقدمات درج
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) February 15, 2022
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ان ٹرولرز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ سائبر کرائم ونگ کا لاہور ، گجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے پانچ ٹرولرز کو حراست میں بھی لے لیا۔