ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عجب پریم کی غضب کہانی، پسند کی شادی پر نوجوان بیوی کی وجہ سے جیل جا پہنچا

Love marriage Side effects
کیپشن: love marriage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو بیوی نے ہی جیل بھجوا دیا، گزشتہ آٹھ ماہ سے سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، فرسٹ ائیر کے طالب علم اظہار مہدی مگسی نے اپنی بیگناہی کے لیے سینٹرل جیل سے ویڈیو بیان جاری کردیا، نوجوان کی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے جیل بھجوانے والی لڑکی نے بھی ویڈیو بیان جاری کردیا ۔

 پسند کی شادی کرنے والے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو سینٹرل جیل کا منہ دیکھنا پڑا۔پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں فرسٹ ائیر کے طالب علم اظہار مگسی نے کنول کلہوڑو سے پسند کی شادی کی، لڑکی کنول نے عدالت میں پریمی اظہار مگسی کو پہچاننے سے انکار کرکے اغوا کا بیان دے دیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-15/news-1644911703-7190.jpg
لڑکی کے بیان پر نوجوان اظہار مہدی سینٹرل جیل جا پہنچے، سینٹرل جیل میں نوجوان طالب علم نے اپنی بے گناہی پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا اس نے کنول سے محبت کی اور ان سے پسند کی شادی کی۔کنول کو  میں نے ، میرے والد اور نہ ہی میرے چچا نے اغوا کیا۔ گزشتہ آٹھ ماہ سے سینٹرل جیل میں جھوٹے مقدمے میں قید کاٹ رہا ہوں۔آٹھ ماہ سے جیل میں قید ہونے کے باعث میری تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔ حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے اور جھوٹے مقدمے سے آزادی دی جائے۔ 
دوسری جانب  کنول کلہوڑو کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ ہم نے پسند کی شادی کی تھی اپنے والدین کی زبردستی کے باعث عدالت میں اظہار مہدی کے خلاف اغوا کا جھوٹا بیان دیا تھا۔اظہار مہدی بیگناہ ہے ہم نے پسند کی شادی کی تھی انہوں نے یا ان کے والدین نے مجھے اغوا نہیں کیا۔اظہار مہدی کو آزاد کیا جائے وہ جھوٹے مقدمے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

API Response:

Malik Sultan Awan

Content Writer