ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا

لاہوریوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور  میں 2 غیر ملکی شہریوں کو  سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات سوئٹزر لینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لاہور بلایا، ملزم نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواءکے بعد لوٹ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی اور اسلحے کے زور پر 6300 یورو بھی لوٹ لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ تھانا ریس کورس میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer