ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نےویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی گئی

حکومت نےویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حکومت نے ویزا پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کردی، اہم تبدیلی کرتے حکومت نے کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے سال کے آغاز پر ویزا پالیسی میں تبدیلی کی اور فروری میں ایک بار پھر پالیسی تبدیل کردی گئی،اس ضمن میں پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کے ویزا کے اس کو لاگو کیاگیا،جس کے تحت کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے تاہم طویل مدتی ورک ویزا کے لئے سیکیورٹی کلیئرنس اور سرمایہ کاری بورڈ کے لیٹر سمیت معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی لیٹر، پروفائل اورایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی درکار ہوگی۔

حکومٓت کی  جانب سے جاری کی گئی اس پالیسی کے تحت غیرملکی باشندے  ایک ماہ کا میڈیکل اور 3 ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں جاری کرے گا،ایک سال کے میڈیکل ویزے کے حصول کے لیے 30 روز میں سیکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی، اس کے علاوہ حصول تعلیم کے لئے پاکستان آنے والے غیرملکیوں کو 2 سال کا ویزا جاری کیا جائے گا، سٹڈی ویزا کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی پیش کرنا لازی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ   ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی گئیں تھیں، ویزا میں توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کاربھی ختم کر دیا گیا ہے،وفاقی وزارت داخلہ نےپاکستانی ویزا کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا تھا‘ ویزا کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں د یں گے، نئی ویزا پالیسی سے متعلق دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دیے گئے تھے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer