(سید شہباز علی) ملتان سلطانز کے کوچ اینڈی فلاور نے پی ایس ایل میں کوچنگ کو اعزاز قرار دے دیا۔کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیم کو لیڈ کرنا اہم ذمہ داری ہے جبکہ مشتاق احمد کہتے ہیں پاکستان میں لیگ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل فائیو کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا،سلطانز نے قذافی اسٹیڈیم میں ڈٹ کر ٹریننگ کی، ٹریننگ سیشن سے قبل ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کا میڈیا سیشن قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔
Images from @MultanSultans' media day.#HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/lyuKhjS91a
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2020
کپتان شان مسعود نےپی ایس ایل میں کپتانی کو چیلنج قرار دیا۔باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہی ہے۔ ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کہتے ہیں خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان آیا ہوں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں ہماری ٹیم متوازن ہے۔ روی بوپارہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ہے لیگز میں باؤلنگ بہت مضبوط ہوتی ہے بیٹسمینوں کے لئے مشکل ہوتی ہے۔
کرکٹر جنید خان ، محمد عرفان ، بلاول بھٹی ، روحیل نذیر اور عثمان قادر نے پہلی بار پوری پی ایس ایل پاکستان ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔