ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے، چینی کی قیمتیں ہماری کوتاہی کی وجہ سے بڑھیں، وزیراعظم کا اعتراف

آٹے، چینی کی قیمتیں ہماری کوتاہی کی وجہ سے بڑھیں، وزیراعظم کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران میں حکومت کی کوتاہی کا اعتراف کرلیا۔

گورنر ہاوس میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پنجاب میں 50 لاکھ صحت کارڈ تقسیم ہوچکے ہیں جس پر وزیرصحت یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے دکھاؤں گا،میں نے یہ کبھی  نہیں کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار ہیلتھ انشورنس سسٹم شروع کیا ، خیبرپختونخوا میں عوام نے صرف تحریک انصاف کو دوسری باری دی،خیبرپختونخوا میں 2تہائی اکثریت ملنے کی ایک وجہ ہیلتھ کارڈ کی فراہمی تھی. 

وزیراعظم نے ایک بارپھر میڈیاپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چینل مہنگائی پر پراپیگنڈاکررہے ہیں، مائیک پکڑکرغریب سے سوال شروع کردیتے ہیں، یہ لوگ ایک پلان کے تحت یہ سب کچھ کررہے ہیں ، ہربات پرسوال پوچھا جاتاہے کہاں ہے نیاپاکستان؟ ملک میں کمزور طبقے کو اوپر لے کر آنا ہے۔ اصلاحات کے تحت اسپتالوں میں انتظامی تبدیلیاں لےکر آرہے ہیں، افسوس ہے کہ اسپتالوں کی خودمختاری پر بھی پراپیگنڈاکیاجارہاہے،  کچھ لوگ اسپتالوں میں اصلاحات لانے کے مخالف ہیں، 

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آٹےاورچینی کی قیمتیں ہماری کوتاہی کی وجہ سےبڑھیں۔انکوائری ہور ہی ہے منہگائی سے پیسا بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو گزشتہ حکومت کے چھوڑے گئے خسارے ملے ،  60 ارب ڈالر کی دنیا سےہم چیزیں خرید رہے تھے، 30 ارب ڈالر کی چیزیں بیچ رہےتھے۔گھی اور دالیں اس لئے مہنگی ہوئیں کیوں کہ باہرسے منگواتے ہیں، روپے کی قدرگرنے سے گھی مہنگاہوا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔