ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی رہنمائی کیلئے شکایت سیل قائم

اساتذہ کی رہنمائی کیلئے شکایت سیل قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی رہنمائی کیلئے شکایت سیل قائم کردیا، اتفاقیہ رخصت نہ ملنے پر اساتذہ متعلقہ ہیڈ ماسٹر کیخلاف شکایت درج کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی مشکل حل کردی،اساتذہ کی رہنمائی  اوراتفاقیہ رخصت  کے لئےشکایت سیل قائم کردیا،اب اساتذہ اتفاقیہ رخصت نہ ملنے پرمتعلقہ ہیڈ ماسٹر کیخلاف شکایت درج کراسکیں گے,سکول ایجوکیشن نے شکایت درج کرانے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔ اساتذہ بذریعہ کال چھٹی ملنے کے بارے میں سیکرٹری ایجوکیشن کو اطلاع دے سکیں گے,ہیلپ لائن نمبر 1222 اور 1223 پر چھٹی نہ ملنے سے متعلق اطلاع دی جاسکے گی .

علاوہ ازیں گزشتہ روز  ایجوکیشن اتھارٹی نےشہر میں 100انصاف سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فنڈ کے اجرا کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سکولوں کی جگہ مختص کرنے کے لئے عمارتوں کو کرائے پر لیا جائے گا، ایجوکیشن اتھارٹی نے کرائے کی عمارتوں کے لیے 20 کروڑ 91 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں، یہ رقم 5 تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی اوز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سکولوں کے لئے لی جانے والی کرائے کی عمارتوں کا پہلے  ایکسائز ڈیپارٹمنٹ معائنہ کرے گا، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مذکورہ عمارت کا فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، 100انصاف سکولوں کے لیے نئی بھرتیاں بھی نہیں کی جائیں گی بلکہ دستیاب اساتذہ کو ان میں تعینات کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانات میں غلط مارکنگ کی شکایات پر میٹرک امتحانات 2020 کی نگرانی کیلئے اعلیٰ افسران پر مانیٹرنگ سیل اور کنٹرول روم قائم کردیا، ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی مانیٹرنگ سیل کے کنٹرول روم کے انچارج ہوں گے، مانیٹرنگ سیل کے دیگر ممبران میں پرنسپل ایم اے او کالج ریاض ہاشمی، پرنسپل جناح ڈگری کالج طاہرہ سکندر، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ، سیکشن افسر بورڈ اورسیکشن افسر عدیل احمد شامل ہیں۔

مانیٹرنگ سیل امتحانات کے دوران صورتحال کی رپورٹس تیار کرے گا، کسی شکایت کی صورت میں اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کروائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer