(علی رامے) سرکاری دستاویزات غیرمتعلقہ افراد تک پہنچنے کا خدشہ، حکومت پنجاب نے واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات اور اطلاعات کسی دوسرے سےشیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
پنجاب حکومت نے باقاعدہ سرکلر تمام صوبائی محکموں کو جاری کیا ہےکہ سرکاری دستاویزات اور اطلاعات کسی دوسرے سے واٹس ایپ پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی، حکومت نےکمشنر پنجاب، اوورسیز پاکستانی کمیشن، ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سروس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور سیکرٹری پنجاب بناولنٹ بورڈ کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری پی این ٹی، ڈی جی اینٹی کرپشن اور ایم ڈی پنجاب پر کیورمنٹس ریگولیٹری اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کے علاوہ تمام سیکشن آفیسر،لا آفیسراوراسٹیٹ آفیسرز کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں، افسران کو سرکلر پر ہنگامی بنیادوں پر پابندبنانے کےاحکامات دیئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق حکومت پنجاب نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے 31 جنوری کوجاری ہونے والے احکامات کی روشنی میں کیا ہے۔