(سٹی42) کاروباری ہفتے کا آخری روز میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا، ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت خرید 154 روپے 90 پیسے مقرر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 5پیسے کی مزید کمی ہوئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جب کہ یورو کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے کم کر 154.30 روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے گھٹ کر154.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.90 روپے اور قیمت فروخت 154.50 روپے مستحکم رہی ۔
گزشتہ دنوں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے100انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اور انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی آئی جبکہ فی تولہ سونا 1ہزار روپے سستا ہوا تھا۔