دودھ مافیا لاہوریوں کو زہر پلانے لگے

دودھ مافیا لاہوریوں کو زہر پلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت عروج پرپہنچ گئی,  ملاوٹ مافیا نے زندہ دلان لاہورکوبھی ملاوٹ اور ڈیٹرجنٹ سے بنے دودھ  کا زہر پلا دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کے لیے بنائی گئی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔   پنجاب میں ملاوٹ شدہ دودھ پینے والے اضلاع کی فہرست تیار کر لی گئی. پنجاب کے10 اضلاع کے شہری ملاوٹ شدہ دودھ پینے پرمجبور ہیں.  لاہوریئے ملاوٹ شدہ دودھ پینے میں پہلے نمبر آگئے. ملاوٹ شدہ دودھ کی فہرست میں راولپنڈی، بہاولپور، گوجرانوالہ کےشہری شامل ہیں۔  مظفر گڑھ ،چنیوٹ، سرگودھا، ملتان ، اور اوکاڑہ میں بھی ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری ہے۔ وزیر اعلی کے اپنے ضلع میں بھی شہری ملاوٹ شدہ دودھ پی رہےہیں.

  لاہور میں دودھ میں پاؤڈر کی سب سے زیادہ مقدار ملائی جاتی ہے،لاہوریے ڈیٹرجنٹ اور پانی سے ملاوٹ والا دودھ بھی استعمال کر رہےہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ کرنیوالے اضلاع کی فہرست وزیراعظم آفس کو بھیج دی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔