ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ظہیر عباس نے نئی میوزک ویڈیو لانچ کردی

 گلوکار ظہیر عباس نے نئی میوزک ویڈیو لانچ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار ظہیرعباس خان نے نئی میوزک ویڈیو اللہ جل شان پاکستان میں لانچ کردی۔

لاہور پریس کلب میں ویڈیو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس  میں استاد غلام علی خان اور فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے خصوصی شرکت کی، کلاسیکل اور راک میوزک کے اشتراک سے بنی اس ویڈیو میں موبائل فونز اور جدید ٹیکنالوجی کے عادی افراد کو موضوع بنایا گیا ہے،لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سنگر استاد غلام علی نے کہا کہ ظہیر عباس نے جس تھیم کا انتخاب کیا ہے وہ بہت زبردست اور سراہے جانے کے قابل ہے،فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ظہیرعباس لندن میں رہ کر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اور میں ان کی مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

گلوکار ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ اس میوزک ویڈیو کا مقصد موبائل فون اور ٹیکنالوجی کا مسلسل استعمال کرنے والوں کو جن مینٹل ایشوز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس سے آگاہی دینا اور شعور پیدا کرنا ہے،میوزک ویڈیو آج یعنی پندرہ فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer