مرزا اسد اللہ غالب کی 150 ویں برسی کی تقریب

مرزا اسد اللہ غالب کی 150 ویں برسی کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) ایم اے او کالج میں مرزا اسد اللہ غالب کی 150 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد، نامور ادیب امجد اسلام امجد کا کہنا ہے مرزا غالب اردو شعراء کے لیے پیرو مرشد کا درجہ رکھتے ہیں، غالب کی لاجواب شاعری کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔

مرزا غالب کی 150 ویں برسی کے موقع پر ایم اے او کالج میں منعقدہ تقریب میں اردو ادب کے استاد ڈاکٹرسعادت سعید، ڈاکٹر فخرالحق نوری، اصغر ندیم سید، پرنسپل کالج ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد اسلام امجد نے کہا کہ مرزا غالب بہت بڑے سخن ور ہیں، وہ اپنی شاعری کی وجہ سے ڈیڑھ سو سال بعد بھی زندہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مرزا غالب نے اردو کو شناخت دی اور اردو زبان سے لگاؤ کا اظہار ان کی شاعری میں جا بجا ملتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعادت سعید نے کہا کہ مرزا غالب آقا و غلام کے تصور کے خلاف تھے بلکہ وہ اسے فساد آدمیت سمجھتے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فخر الحق نوری نے کہا کہ مرزا غالب کی مقبولت میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب ان کا پہلا دیوان شائع ہوا۔ پرنسپل کالج ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے کہا کہ ایم او کالج کے علاوہ لاہور کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں مرزا غالب کی برسی کی تقریب منعقد نہ ہونا باعث تشویش ہے۔