(حافظ شہبازعلی) پی ایس ایل فور کے لاہور میں شیڈول میچز کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں تزین و آرائش کا کام شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کی میزبانی کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، سٹیڈیم میں انٹر نیٹ کی نئی تاریں بچھانے کا کام آ خری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سٹیڈیم کی تزین وآرائش کا کام بھی تیزی سے جاری و ساری ہے، تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ پھول لگانے کا سلسلہ بھی اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل فور کے سلسلے میں نو مارچ کو لاہور قلندرز پہلی مرتبہ قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایکشن میں ہو گی، دس مارچ کو قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں ہی ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی، 12مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کاپلے آف میچ کھیلا جائے گا۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز شایان شان انداز میں کروائے جائیں گے۔