میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی قسمت جاگ اُٹھی

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی قسمت جاگ اُٹھی
کیپشن: City42 - Metropolitan Corporation employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔ سالہا سال سے ملازمت کرنے والے لوئر گریڈ ملازمین کی ترقی کا فارمولا طے ہوگیا، پہلے مرحلے میں 74 ملازمین کو ترقی ملے گی۔

 میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے گریڈ 1 سے 7 تک کے ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے، پنجاب حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی ترقی کی منظوری دے دی۔اب  تیس سال سے ایک ہی گریڈ میں ملازمت کرنے والوں کو تین درجے ترقی ملے گی۔ ایم سی ایل کے مالی، نائب قاصد، خالصی، ہیلپر، چوکیدار، باورچی، واشر، کلینر، قلی، گریسر، ڈاک رنر، روڈ رولر اور واچ مین سمیت دیگر کیٹیگری کے لوئر ملازمین پالیسی سے مستفید ہونگے۔فارمولے کے مطابق ملازمین کو 10 سالہ مدت پوری کرنے پر اگلے سکیل میں ترقی ملے گی۔

 لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے گریڈ 1 سے 7 تک کے 74 ملازمین کو فوری ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer