ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
کیپشن: City42 - LPG
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی سرکاری قیمت سے بھی10 روپے فی کلو گرام سستی ہوگئی۔ صارفین نے قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 روپے کمی کے بعد ایل پی جی 110 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہی ہے، جبکہ اوگرا کیجانب سے ایل پی جی کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلوگرام مقررکی گئی تھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 110 روپے سستا ہو کر 1298 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح کمرشل سلنڈر 400 روپے سستا ہو کر 4800 روپے کا ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ سردی کی شدت میں اضافے سے قدرتی گیس ناپید ہوگئی، ان حالات میں ایل پی جی سستی ہونا خوش آئند ہے۔

کمرشل صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ہونے سےان کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer