رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت گیارہ سو روپے بڑھ گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

گیارہ سو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہوگی ہے اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ باون ہزار ایک سو پینتیس روپے ہوگے ہیں جبکہ اکیس قیراط سونا انچاس ہزار پانچ سو اڑسٹھ روپے ہوگیا صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضک نے کہا کہ ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔