سیشن کورٹ میں انوکھا کیس، جج بھی سراپا حیرت بن گئے

سیشن کورٹ میں انوکھا کیس، جج بھی سراپا حیرت بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: سیشن عدالت میں ایک انوکھا کیس سامنے آیا، ملزم نے بستر مرگ پر پڑے والد کاجعلی مختار نامہ تیار کرایا اور مرنے پر بھائی اور دو بہنوں کووراثتی جائیدادسے محروم کرنے کی کوشش کی، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی.

 تفصیلات کے مطابق ایڈشینل سیشن جج شہزاد احمد نے ملزم ڈاکٹر ریاض کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، ملزم کے خلاف 2016میں تھانہ مزنگ میں جعلی کاغذات تیار کرنے اور20 کروڑ روپے مالیت کی وراثتی جائیداد فراڈ سے فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔

 مقدمہ کے مطابق ملزم ڈاکٹر ریاض نےبستر مرگ پر پڑے ہوئے اپنے والد کا جعلی مختار نامہ تیار کیااور والد کے انتقال پراس مختار نامہ کی مدد سے تمام وارثتی جائیداد فروخت کرنے کی کوشش کی۔ ملزم  نے بہن عائشہ پروین اور بھائی فیاض کو ساتھ ملایا ہوا تھا جبکہ بھائی اشتیاق احمد، بہن خدیجہ اسد اور کنیز فاطمہ کو جائیداد سے محروم کرنا چاہتا تھا۔

پراپرٹی کی فروخت کے وقت اشتیاق اور دو بہنوں کو معاملہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم ریاض کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا ملزم کے والد کو فالج تھا۔