محمود بوٹی: ڈمپ سائٹ کو پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، کام شروع

محمود بوٹی: ڈمپ سائٹ کو پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے محمود بوٹی پر شجرکاری کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر  تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی  لارڈ میئر مبشر جاوید ، وزیر بلدیات منشاء بٹ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی پرانی ڈمپ سائٹ محمود بوٹی کو پارک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے شجر کاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر اپنی نوعیت کی ڈمپ سائٹ کو پارک میں تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا  ہے۔

 پہلے مرحلے میں تجرباتی بنیادوں پر10000 مربع فٹ جگہ پر مشینری کے ساتھ کٹنگ ولیولنگ کی گئی اور پی ایچ اے کے اشتراک سے مختلف اقسام کے 300 پودے لگائے گئے۔ شجر کاری کی اس  مہم میں وزیر بلدیات منشاء بٹ، لارڈ میئر مبشر جاوید، ڈی جی پی ایچ اے اور ایم ڈبلیو ایم سمیت طلباء نے شرکت کر کے  پودے لگائے۔

 شہر  کی صفائی میں ایم ڈبلیو ایم کی خدمات کو سراہتے ہوئےمبشر جاوید کا کہنا تھا کہ اس پورے ہفتے میں 10000 سے زیادہ پودے لگائیں گے۔

 وزیر بلدیات منشاء بٹ  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور رہنمائی میں لاہور کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صاف  ستھرا ماحول مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں  گے۔