پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کی موجیں لگ گئیں

پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں ارکان کی موجوں کاسیشن جاری، حاضری تین روز لیکن خرچہ ملے گا پورے ہفتے کا، اس بار ایوان میں ایم پی ایزکے اکٹھ پرحکومتی خزانے سےآٹھ سے نوکروڑروپے خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اوراپوزیشن ویسے توکسی مسئلے پراکھٹے ہوں یانہ ہوں لیکن مراعات لینے کیلئے سب ایک ہیں، پنجاب اسمبلی کامعاملہ بھی بڑاعجیب ہے, عوامی نمائندے ایوان میں آئیں یانہ آئیں, کورم پوراہو یاپھرٹوٹ جائے۔اُن کی بلاسے، حاضری لگائیں اورچلتے بنیں، سب مراعات،تنخواہ،ٹی اے ڈی اے میں خزانے کو رَتی بھربھی رعایت نہیں ملے گی۔

حکومت نے حالیہ اجلاس کوسینٹ الیکشن تک چلانے کافیصلہ کیاہے اوراپوزیشن نے بھی حکومت کی ہاں میں ہاں ملارکھی ہے، تین مارچ تک جاری رہنے والااجلاس ہفتے کے تین روزہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان 368 اراکین پر مشتمل ہے، ویسے تو پورے اراکین ایوان میں صرف دو ہی دن آتے ہیں جس دن حلف اٹھانا ہو یا پھر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوان میں آنا ہو۔ اسمبلی کا ایک دن کا خرچا ایک کروڑ سے سوا کروڑ کے درمیان ہوتا ہے۔ اجلاس ہفتے میں تین دن  ہوگا، لیکن اراکین کو  پورے ہفتے کی  تنخواہ کی مد میں مراعات ملیں گی اور اجلاس حکومت کو آٹھ سےنو کروڑ میں پڑ جائے گا۔