لیسکو افسران کی سروس ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

لیسکو افسران کی سروس ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو کے افسران و ملازمین کے سروس ریکارڈ میں سنگین قسم کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے سرکل سطح پر کمیٹیاں بنا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، ایک ماہ میں ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر کمیٹیوں کے کنوینئرز اور ممبران کے خلاف کاروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے افسران و ملازمین کے سروس ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تحقیقات اور ریکارڈ کو مرتب کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ای آر پی کے تحت ڈیٹا کی درجہ بندی پر بے ضابطگیاں سامنے آئیں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کے لئے سرکل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،کمیٹیاں ایک ماہ کے دوران ڈیٹا مرتب کر کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گی، رپورٹ کے باوجود بے ضابطگیوں پر کمیٹی ممبران کے خلاف کاروائی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مینجر آپریشنز، مینجر جی ایس سی، جی ایس او اور کنسٹرکشن کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں، اسی طرح ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل،ڈپٹی مینجر جی ایس او اور کنسٹرکشن ممبرہوں گے جبکہ مینجر ایچ آر بھی تمام تحقیقاتی کمیٹیوں میں ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہو گی، ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروانے کے بعد بھی ضابطگیوں کی صورت میں کمیٹی کے ممبران کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔