ریٹرننگ آفیسرز کے تقرر کا کیس، پیپلز پارٹی سمیت کئی پارٹیوں نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا

Election 2024, election Commission of Pakistan, PPP, PTi, IPP. PMLQ, BAP, Balochistan Awami Party, Asif Ali Zardari, Jahangir Tareen, Abdulaleem Khan, Chourdhry Shujaat Hussain, Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی۔ استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور چوہدی شجاعت حسین کی پارٹی مسلم لیگ قاف نے لاہور ہائی کورٹ  میں عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسروں کے تقرر پر حکم امتناعی دیئے جانے کے بعد اس کیس میں فریق بننے کا الگ الگ فیصلہ کر لیا۔  

ریٹرننگ آفیسز کو کام کرنے سے روکنے کےلئے تحریک انصاف کی درخواست کےکیس میں پارٹی بننے کا فیصلہ  سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس کیس مین فریق بننے کا فیصلہ سامنے آیا۔ اس کے بعد استحکام پاکستان پارٹی، پھر چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی مسلم لیگ قاف اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اس کیس مین فریق بننے کا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کل تحریک انصاف کے ایک نمائندہ کی پیٹیشن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے تقرر کو چیلنج کرنے کے فوراً بعد حکم امتناعی جاری کر کے الیکشن کمیشن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ روکنے کا حکم دے دیا تھا۔ 

آج جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے  پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرنے کے لئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور اس کیس کی سماعت 18 دسمبر کو کرنے کے لئے کاز لسٹ جاری کر دی۔ 

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمنڑیرین کے سربراہ  آصف علی زرداری نے فوری طور پر پیٹیشن فائل کرکے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے پارٹی کے قانونی ماہرین کو اس کیس مین پارٹی بننے کے لئے فوری طور پر درخواست تیار کرنے اور پارٹی کا موقف پیش کرنے کے لئے مشاورت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ 
دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ ق سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ قاف کا ہنگامی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر  صدارت ہوا ہےجس میں پارٹی کی سنیئر قیادت شریک ہوئی۔ 
مسلم لیگ قاف کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ  قاف نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے اجرا کے بعداس معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر  RO اور DRO کے جوڈیشل یا سول ہونے کے کیس میں فریق بننے کا فوری فیصلہ کیا ہے.

اسی دوران اطلاعات آئی ہیں کہ استحکام پاکستان پارٹی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت عام انتخابات کیس میں پارٹی بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان  نے باہمی مشاورت اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد  فوری طور پر اس کیس میں فریق بننے کے لئے پیٹیشن فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک اور اہم اطلاع کے مطابق بلوچستان کی سابق حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
 بی اے پی کے صدر نوابزادہ خالد مگسی نے لیگل ٹیم کوپٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور  ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد  کل اپنے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی الیکشن 2024 کے انعقاد کے لئے ضروری ٹریننگ کا عمل روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ شیڈول کے مطابق نہ ہوئی تو اس سے سارا انتخابی عمل متاثر ہو گا حتیٰ کہ الیکشن کی تاریخ 8 فروری کو بھی تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان  ہر صورت مین ممکن بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے بھی الیکشن 2024 میں ریٹرننگ آفیسرس کے تقرر کے معامہ میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر کے زیر سماعت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم عوام پاکستان پارٹی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت انتخابات کیس میں فریق بنے گی۔چئیرمین امجد چوہدری نے اپنے وکلاء کو پٹیشن تیار کرنے کا کہہ دیا۔ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان ٫بلا٫ کے لیے درخواست دے رکھی ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سپریم کورٹ  سے رجوع 

آج جمعہ کی شام تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے ریٹرننگ آفیسرز کے تقرر کے معمول کے اقدام پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی جاری کئے جانے کے معاملہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان مین لے گیا ہے۔ اس معاملہ کی ہنگامی سماعت آج شام ہی ہونا متوقع ہے جس کے لئے سپریم کورٹ کے متعلقہ کورٹ روم کو عدالت کا وقت ختم ہونے کے بعد کھولا جا رہا ہے۔