باگڑیاں سراج ٹاؤن کی گلیاں، بجلی کے لٹکتے تاروں کے سبب موت کا کنواں بن گئیں

Lesco Cables in the street, LESCO. Bagrian, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف: باگڑیاں سراج ٹاؤن ،بجلی کی لٹکتی بے ہنگم تاریں رہائشیوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ بجلی کی تاروں کے بڑے بڑے گچھےزمین کی سطح سے کم بلندی پر لٹکنے کے باعث حادثات کے خدشہ ہر وقت رہنے لگا۔ 
لیسکو کے لائن سٹاف کی عدم توجہ کے باعث باگڑیاں سراج ٹاؤن  میں بجلی کی خطرناک تاروں کےبے ہنگم جال  عوام کے سروں پر لکٹنے لگے ہین۔ بجلی کی 220 وولٹ  تاروں کے گچھے زمینی سطح سے کم بلندی پر لٹکنے سے حادثات کے خدشے بڑھنے لگے۔رہائشی خود کو کسی حادثہ سے بچانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت بھاری بھرکم تاریں رسیوں سے باندھنے پر مجبور ہوگئے۔اہل علاقہ کے مطابق 20سال سے بجلی کی تاریں اسی حالت میں ان کے سروں پر لٹک رہی ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  گلیوں میں بجلی کی تاروں کے جھرمٹ سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگن سمیت کوئی بھی خطرناک حادثہ ہو سکتا ہے۔ گھروں سے نکل کے گلی سے پیدل گزرنا بھی جان کو ہتھیلی پہ رکھنے کے برابر ہو گیا ہے۔اہل علاقہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تاروں کی درستگی کے لیے بروقت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔