ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب کے لیے کرائے کا جہاز لینے کا فیصلہ

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :وزیر اعلی پنجاب کی سفری سہولیات کے لیے کرائے کا جہاز لینے کا ٹینڈر جاری ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے لیے مڈ سائز ایگزیکٹو جیٹ 3 ماہ کے لیے کرائے پر لیا جائے گا،جہاز کو  8 سے 10 سیٹر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے اورکرائے کے جہاز کے ساتھ مکمل کریو ممبر ہونا بھی لازم قرار دیا گیا ہے ۔

پنجاب حکومت کرائے کے ساتھ کریو اور پیٹرول کی مد میں اخراجات ادا کرے گی جبکہ مڈ سائز جیٹ پر پنجاب حکومت نے 3 سے 4 ہزار ڈالر لیز کا تخمینہ طے کیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے 30 دسمبر تک بڈ وصولی کی ڈیڈ لائن رکھی ہے ۔

پنجاب حکومت کا موجودہ سرکاری طیارہ فلائٹ کے قابل نہیں رہا ، نئے جہاز کی خریداری کے لیے ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہے جس وجہ سے کرائے کا جہاز لیا جارہا ہے۔