استعمال شدہ سامان بھی مہنگا ہو گیا

Price increased
کیپشن: old spare parts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)استعمال شدہ سامان بھی مہنگا ہو گیا،  ڈالر مہنگا ہونے اور کسٹم ڈیوٹی  بڑھنے سے استعمال شدہ پارٹس مہنگے کر دیے گئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا یہ عالم ہے اب پرانے پارٹس  اور انجن لینا بھی نا ممکن ہو گیا ، شیپنگ کمپنوں کی جانب سے کرائے بڑھانے سے بھی مال مہنگا ہو گیا ۔

660 سی سی کا انجن بلاک 40 ہزار سے بڑھ کر 60 ہزار کا ہو گیا،1000 سی سی انجن  بلاک  40 ہزار سے بڑھ کر 70 ہزار کا، 1300 سی سی انجن  بلاک 60 ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 20 ہزار روپے ، 1500 سی سی  انجن  بلاک 76 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 40 ہزار روپے  جبکہ 1600 سی سی وی ٹی آئی انجن بلاک 90 سے بڑھ کر  1 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا۔

  بندھانی مارکیٹ کے دوکانداروں کا کہناہے ،ڈالر کی بڑھتی قیمت شیپنگ کمپنوں کے بڑھتے کرائے اور ساتھ ہی بیران ممالک سے آنے والے پارٹس میں کمی کی وجہ سے پرانے انجن اور پارٹس کی  قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=7KToM44_piI