(ویب ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان کردیا گیا،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہےجس سے پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109 روپے 53 پیسے ہو گئی، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 7 روپے ایک پیسے کی کمی کی گئی،لائٹ ڈیزل 107 روپے 06 پیسے فی لٹر ہو گیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے سستاہو نے کے بعد نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے ہو گئی ۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔