(عابد چوہدری)شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کےایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزمان کو نصیر آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق شہری شہباز کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان جمیل عرف گئیر اور فیصل عرف مون نے چند روز قبل اندھا دھند فائرنگ کی تھی،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری شہباز کو قتل جبکہ ہارون کو شدیدزخمی کر دیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے شادی کی تقریب کے دوران معمولی جھگڑے کی رنجش پر فائرنگ کی تھی اور سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہوکر روپوش ہو گئے تھے، جنہیں انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد محمد نواز نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ۔