ویب ڈیسک : آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندیاں جاری کردیں۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم تیسرے سے دوسرے اور قومی کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی 20 کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم تیسرے سے دوسرے اور قومی کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان بدستور چوتھی اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پرموجود ہیں۔
ٹی20 کی باؤلنگ رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی بدستور دوسرے اور آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان اور پیس بیٹری شاہین آفریدی کی درجہ بندی میں ایک، ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔ شاداب خان 9 ویں اور شاہین آفریدی 11 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے لابوشانے دو درجے ترقی کے بعد دوسری اور اسٹیو اسمتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ آٹھویں سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ کےٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے اور بھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کی تیسری اور حسن علی کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔
Australia’s batters and Pakistan’s pacers make significant gains in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings ????
— ICC (@ICC) December 15, 2021
Details ???? https://t.co/kkMymOpUSW pic.twitter.com/SeCzbldK5g