(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021کے مقابلے میں 8.8 فیصد سے کم کرکے 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے. پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ اے ڈی بی نے مالی سال 2021میں بھارت کی معاشی شرح نمو 10فیصد سے کم ہوکر9.7فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح5.6فیصد رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں نظام آب پاشی کے لیے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ یہ قرض پنجاب میں چوبارہ نظام آب پاشی کینال سسٹم کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا جس سے بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، جھنگ اور خوشاب کو پانی فراہمی میں مدد کرے گا۔