بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچنے والے بھارتی پائلٹ ورون سنگھ بھی دم توڑ گئے

Group Captain Varun Singh
کیپشن: Group Captain Varun Singh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کنور میں فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ  بھی دم توڑ گئے۔ 

 بھارتی فضائیہ کےگروپ کیپٹن ورون  بنگلورو  کے فوجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے دیوریا ضلع کی رودر پور تحصیل سے ہے۔ ان کے والد کرشنا پرتاپ انڈین فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے ہیں ان کے چھوٹے بھائی تنُج بحریہ میں لیفٹننٹ کمانڈر ہیں۔ جبکہ ان کے ایک چچا اکھلیش پرتاپ سنگھ کانگریس کے سابق ایم ایل اے ہیں۔

گروپ کیپٹن ورون سنگھ مبینہ طور پر گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کا بیچ میٹ تھے۔ھارتی پائلٹ  ابھینندن ورتھمان کا طیارہ  27 فروری 2019 کو  پاکستانی فائٹر پائلٹ  ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے  پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر   مار گرایا تھا۔

 یادرہے اس حادثے میں بھارتی فوج کے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے  تھے۔ ہلاک شدگان میں جنرل راوت کی اہلیہ مدھولیکا بھی شامل تھی۔