( عثمان الیاس ) سٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا معاملہ، اقرا خان کا کہنا ہے کہ تھیٹر کے مالک ملک نصیر کیساتھ کام کرنے سے انکار پر مجھ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین گولیاں لگی، ایف آئی آر بھی درج بھی کروائی ہے حکومت اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل ہے۔
معروف سٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ کا معاملہ، اقرا خان اور ان کی بہن فریال خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے تھیٹر کے مالک ملک نصیر کیساتھ کام کررہے ہیں۔ تھیڑ مالک کے ساتھ غیراخلاقی باتوں کے باعث ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے ملک نصیر اور ان کے ساتھیوں نے مجھ پرحملہ کیا اور فائرنگ کی جس سے ان کی ٹانگوں پر تین گولیاں لگی ہیں۔
اس حوالے سے سبزہ زار تھانے میں ایف آئی آر بھی درج بھی کروائی ہے۔ اقرا خان کی بہن فریال خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچا کررہیں گے۔ اس لئے ان کی حکومت اور متعلقہ حکام سے مدد اور انصاف کی اپیل ہے۔