حکومت نے مہنگائی پر پٹرول چھڑک دیا

حکومت نے مہنگائی پر پٹرول چھڑک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں، پٹرول کی قیمت میں2روپے انچاس پیسے اضافہ کردیاگیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا.  ڈیزل کی قیمت میں بھی 3روپےفی لیٹراضافہ کردیاگیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،  16 دسمبرسےپٹرول کی قیمت میں 3روپےفی لیٹراضافہ کیاگیا ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 108روپے 44پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ  نے مٹی کےتیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5،5روپےفی لیٹراضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،   مٹی کےتیل کی نئی قیمت 70روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 67روپے 86پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  پٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer