سوئی ناردرن کی تاریخ میں بڑی تبدیلی

سوئی ناردرن کی تاریخ میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں بیس سال بعد باہر سے منیجنگ ڈائریکٹرلگا دیا گیا، وفاقی کابینہ نے کمپنی کے دو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کے نام مسترد کر کے سید علی جاوید ہمدانی کو ایم لگانے کی منظوری دی۔ 

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی تاریخ میں بیس سال بعد باہر سے ایم ڈی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ دو دہائیوں سے سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کمپنی سے ہی منیجنگ ڈائریکٹرلگایا جا رہا تھا تاہم موجودہ حکومت نے سید علی جاوید ہمدانی کو منیجنگ ڈائریکٹر لگایا دیا ہے، وفاقی کابینہ نے سید علی جاوید ہمدانی کو ایم ڈی سوئی ناردرن لگانے کی منظوری دی ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی نے دو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کے نام بھی بھجوائے تھے جن میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سہیل گلزار اور ڈی ایم ڈی عامر طفیل کا نام بھی پینل میں شامل تھا۔ کمپنی کے دونوں افسران کو مسترد کر کے باہر سے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سید علی جاوید ہمدانی کے نام پر اعتراضات بھی سامنے آئے تاہم دباؤ کی وجہ سے دونوں بار سید علی جاوید ہمدانی کا نام پینل میں بھجوایا گیا۔