لاہور میں کورونا قہر ڈھانے لگا، 24 گھنٹے میں 23 افراد جاں بحق

لاہور میں کورونا قہر ڈھانے لگا، 24 گھنٹے میں 23 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس کے جاں لیوا حملوں میں شدت ،  لاہور میں مہلک وائرس ریکارڈ 23 زندگیاں نگل گیا ۔ 255 نئے مریضوں کی بھی تصدیق  ہوگئی جبکہ  پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 57 اموات اور 597 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے ۔  چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار مزید 23 افراد لاہور میں دم توڑ گئے ہیں اور شہر میں کورونا کے 255 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 597 نئے مریض اور 57 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔

لاہور میں کورونا وبا کے دوران کیسز کی مجموعی تعداد 62483 اور اموات 1361 ہوگئی ہیں ۔ پنجاب بھرمیں کیسز 128138 اور اموات 3422 ہوگئی ہیں ۔ صوبے بھر میں کورونا میں مبتلا ہونے والے 115298 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ پنجاب بھر میں 244 سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے علاج کیلئے 8329 بیڈز دستیاب ہیں جن میں سے 3786 بیڈز آکسیجن کی سہولت کے حامل ہیں ۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے بھر میں 669 اور لاہور میں 239 وینٹیلیٹرز دستیاب ہیں جن میں سے لاہور میں 79 وینٹیلیٹرز مریضوں کے استعمال میں ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer