(عمر ان یونس)یو ایم ٹی کے مستحق طلباء کیلئے خوشخبری، الفتح گروپ یو ایم ٹی کے طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرے گا،دونوں گروپس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کو تعلیمی وظائف دینے کیلئے یو ایم ٹی اور الفتح گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔یادداشت پر سی ای او الفتح گروپ عرفان اقبال شیخ اور پروجیکٹ ہیڈ آئی ایل ایم فنڈ سلمان احمد نے دستخط کیئے۔معاہدے کا مقصد اعلی تعلیم کو فروغ میں ایک دوسرے کو تعاون دینا تھا۔
معاہدے کے تحت الفتح گروپ یو ایم ٹی سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس اور دیگر شعبوں کے مستحق طلباء کو سکالر شپس دے کر ایکڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط قائم کیئے جائیں گے۔منصوبے کے تحت یو ایم ٹی کے قابل اور مستحق طلباء جو مالی مشکلات کا شکار ہیں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں،انہیں وظائف دیئے جائیں گے۔