ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم سرکاری محکمے کے اوقات کار تبدیل

اہم سرکاری محکمے کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) بجٹ اہداف پورے کرنے اور اربوں روپے کے زیرالتواء آڈٹ کیسز نمٹانے کامعاملہ، کارپوریٹ ٹیکس آفس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، کارپوریٹ ٹیکس آفس 31دسمبر تک صبح نوسے شام چھ بجے تک کھلے گا۔

تفصیل کے مطابق انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس آڈٹ کے اربوں روپے کے زیرالتواء آڈٹ کیسز نمٹانے اور بجٹ اہداف پورے کرنے کیلئے کارپوریٹ ٹیکس آفس صبح نوبجے سے شام چھ بجے تک کھلا رہے گا۔ اضافی اوقاتِ کار کا اطلاق صرف 31دسمبر تک ہوگا۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کا این ٹی این سیل اور استقبالیہ کاؤنٹر معمول کے مطابق صبح 9سے 5بجے تک کھلا رہے گا۔ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر اظہر جہانگیر نے اوقات کار میں اضافے کا سرکلر جاری کردیا ہے۔

یاررہے کہ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس احمد شجاع خان کا کہناتھا کہ  ایف بی آر کے پاس معلومات کی بھرمار ہے اب ٹیکس نیٹ سے بچنا ممکن نہیں ہے۔ جلد نادرا اور ایف بی آر کا ایم او یو سائن ہوگا، ٹیکس نیٹ سے بچنا اب ممکن نہیں ہے۔ قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ ایف بی آر کی دسترس میں ہے،8دسمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ احمد شجاع خان نے کہا کہ تاجروں کے تعاون سے مارکیٹوں میں رجسٹرڈ کاروباری افراد کا سروے کرکے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔

چیف کمشنر نے کہا کہ آڈٹ کیسز تیزی سے نمٹا رہے ہیں، 59 ہزار کیسز تاحال زیرالتوا ہیں۔ تاحال لاہور سے 2 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوچکے ہیں،گوشوارے جمع کرانے کے لئے بھرپور مہم کا آغاز جلد کریں گے،شوبز ستاروں کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے تھرڈ پارٹی سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer