برائلرگوشت سستا ہوگیا

برائلرگوشت سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) موسم سرما میں برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے رہ ہی سہی کسر بھی نکال دی، اب قیمت میں معمولی کمی سے فی کلو گوشت سستا ہوگیا جبکہ  فارمی انڈے آج پھر 1 روپیہ مہنگے، 193 روپے فی درجن ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں انڈے 200 سے 220 روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہر میں آج برائلر 3 روپے کمی کے بعد 315 روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈے آج پھر 1 روپیہ مہنگے، 193 روپے فی درجن ہو گئے، اوپن مارکیٹ میں انڈے 200 سے 220 روپے فی درجن تک پہنچ گئے۔فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں مسلسل 16ویں روز بھی 30 روپے اضافہ ہوا۔

30 درجن انڈوں کی پیٹی کی نئی قیمت 5670 ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ کی سرکاری قیمت 210 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کے پرچون ریٹ کی سرکاری قیمت 218 روپے کلو ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ مرغی کی قیمت میں 3 روپے کمی ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف حاصل نہیں ہوا، آج بھی چکن کی ٹرپل سنچری برقرارہے۔

گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ ہوا، نئی قیمت 318 روپے کلو تک جاپہنچی تھی، زندہ مرغی کے پرچون ریٹ میں 3 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری قیمت 216 روپے کلو ہو گئی، ادھر فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں مسلسل 16ویں روز بھی 30 روپے اضافہ ہواتھا، 30 درجن انڈوں کی پیٹی کی نئی قیمت 5 ہزار 630 روپے ہوگئی تھی، اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو انڈے 2سو سے 220 روپے فی درجن فروخت کیے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer