(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف سپرسٹار اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت الگ مقام رکھنے والے شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے،اس تصویر کے پیچھے چھپی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی دنیا کے مشہور اداکار کنگ شاہ رخ خان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا جنہوں نے اس انڈسٹری کو چار چاند لگادیے، بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں تین خانز نے کمال کی اداکاری کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی اور آج بھی ان کی کوئی نئی فلم ریلیز کے لئے آجائے تو مداحوں کو بے چینی کے ساتھ اس کا نتظار ہوتا ہے،ان کے فینز کی تعداد سینکڑوں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے جو ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ایک ہم شکل کی تصویر زیر گردش ہے جس پر کئی مداحوں نے سچ ماتے ہوئے کنگ خان کی اس تصویر کوخوب پسند کیا، سوشل میڈیا ایکسپرٹ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان کی نہیں، یہ بھی دعویٰ کیاجارہا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویرکشمیری نوجوان کی ہے جو شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتا ہے۔
لیکن جب تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر ’ فیس ایپ‘ کی مدد سے بنائی گئی ہے جس میں نوجوان نے خود کو کم عمر کر کے دکھایا ہے۔ فیس ایپ ایڈیٹنگ ٹول ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ملےجلے کمنٹس اور تبصرے کرتے نوجوان کی مہارت کو سراہا،بعض صارفین نے گردش کردہ تصویر کو جعلی قرار دیا ہے تو کچھ مان گئے ہیں کہ واقعی یہ ایک شاہ رخ کا ہمشکل لڑکا ہے۔تاہم تصویر پر اظہاررائے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایپ کا فوٹو ایڈیٹر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کی مدد سے عمر، بالوں اور تصویر کا پس منظر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ فیس ایپ کسی کی ظاہری شکل کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنے کے لیے یہ وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔
Kashmiri boy is taking rounds on Social media who looks Like as Bollywood Badashah #Shahrukh Khan. pic.twitter.com/1hDizFP1B2
— ???????????????????? ???????????????????? (@MalikAshraf3) December 12, 2020