خاتون کے اغوا کا معاملہ، ملزم کی ہلاکت کیسے ہوئی؟فوٹیج منظر عام پر آگئی

خاتون کے اغوا کا معاملہ، ملزم کی ہلاکت کیسے ہوئی؟فوٹیج منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک/فہد بھٹی)لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ ڈولفن اہلکاروں ملزم کو زندہ گرفتار کر سکتے تھے لیکن اہلکاروں نے زمین پر گرئے ہوئے ملزم کو گولیاں مار کر موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تعاقب کے دوران زمین پر گر گیا تھا جب ڈولفن اہلکار اس کا تعاقب کر رہے تھے ۔ زمین پر گرے ہوئے ملزم پر ڈولفن اہلکاروں نے گولیاں چلائیں ۔پولیس نے ملزم کی جانب سے ڈولفن پر فائرنگ کا دعوی کیا تھا جبکہ سی سی ٹی وی میں ملزم پولیس سے بچنے کے بھاگتا دیکھائی دے رہا ہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ  ڈولفن ٹیم نے خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان اور ڈولفن ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 1 اغواکار مارا گیا، ملزم ریکارڈ یافتہ،متعدد مقدمات میں نامزد تھا۔  ڈولفن فورس نے خاتون کو اغوا ہونے سے بچا لیا، رکشہ سوار خاتون کو چار مسلح ملزموں نے اغوا کیا، ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر ملزموں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا دیگر فرار ہوگئے، ڈولفن نے 15 کی کال پر خاتون کو اغوا ہونے سے بچالیا۔رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ  فائرنگ کے تبادلے میں مارا جانے والا ملزم ریکارڈ یافتہ تھا جس کے خلاف  جس کے خلاف ہوائی فائرنگ وشراب نوشی کے متعدد مقدمات درج ہیں،جاں بحق ملزم کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،جاں بحق ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی،لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی،رکشہ ڈرائیور نے پولیس کا بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان خاتون ممتاز کو اغوا کرکے لےجانا چاہتے تھے،چاروں ملزمان کے پاس اسلحہ تھا،نشے میں دھت تھے، ڈولفن ٹیم نے خاتون کو تحویل میں لیکرتھانہ لیاقت آباد متنقل کردیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer