نیب ٹیم اور احتساب عدالت کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش بے نقاب

نیب ٹیم اور احتساب عدالت کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نیب کی تفتیشی ٹیم اور احتساب عدالت کو کرپشن ریفرنس میں گمراہ کرنے کی مذموم سازش بے نقاب، جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی مدد سے کرپشن ریفرنس ختم کروانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گلفام خود قانون کے شکنجے میں آگیا۔

  نیب کے مطابق میسرز وائے ایس سکیورٹیز کیخلاف دائر ریفرنس میں مرکزی ملزم فاروق یونس کیخلاف نیب نے 2014 میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، ریفرنس میں ملزم فاروق و شریک ملزمان کیخلاف عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے کم و بیش 22 کروڑ لوٹنے کا الزام عائد کیا گیا، دوران تحقیقات ملزمان کیخلاف 694 متاثرین نے نیب کو شکایات درج کروائیں، ملزمان کیخلاف جاری تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم مفرور رہا اور نیب تفتیش کا حصہ ہی نہ بنا۔

نیب کے مطابق ملزم فاروق کے سگے بھائی گلفام کی جانب سے ملزم فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا، تفتیشی آفیسر کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی نادرا سے تصدیق کروانے پر سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوا، معزز عدالت کی جانب سے ملزم گلفام کیخلاف دھوکہ دہی اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کے ضمن میں کیس دائر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer