وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی میں سائل اور مریض رل گئے

وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی میں سائل اور مریض رل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی میں سائل اور مریض رل گئے۔ وکلاء کو بھاری فیسیں دینے کے باوجود سائلین بروقت انصاف کی فراہمی سے محروم، وکلا کی آئے روز کی ہڑتالوں کے باعث عدالتی نظام انصاف بری طرح متاثر ہونے لگا۔

 پنجاب بار کونسل کی جانب سے رواں سال ہڑتال کی کال دینے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں وکلا کی آئے روز کی ہڑتالوں کے باعث عدالتی نظام انصاف بری طرح متاثر ہورہا ہے اور سائلین پریشان ہیں۔

ججز کی کمی اور آئے روز کی وکلاء ہڑتالوں کے باعث کیسز کے فیصلے مزید تاخیر کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ وکلاء ہڑتالوں کے باعث عدالتوں سے رجوع کرنیوالے سائلین کی تعداد بھی کم پڑگئی ہے۔

شہری فوری انصاف کیلئے عدالتوں کی بجائے مصالحت کے ذریعے معاملات نمٹانے کو اہمیت دینے لگے ہیں۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے کچھ عرصہ سے ہڑتالوں کی کالزمیں تیزی آئی ہے۔ اور پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

جس کے باعث ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بری طرح متاثر ہورہے ہیں اوردو ردراز سے آنیوالے سائلین کیس کی شنوائی نہ ہونے پر پریشان ہیں، سائلین کا کہنا ہے کہ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ وکلاء کو مطالبات کے لیے ہڑتال نہ کرنی پڑے اور ان کے جائز مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer