ٹریفک وارڈن تشدد اور مارکٹائی کا شکار بننے لگے

ٹریفک وارڈن تشدد اور مارکٹائی کا شکار بننے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سڑکوں پر نہتے اور عوام کی سہولت کے لیے کھڑے ٹریفک وارڈن سب سے زیادہ تشدد اور مار کٹائی کا شکار بننے والی فورس بن گئی۔

 رواں سال ٹریفک انفورسمنٹ کے دوران 616 وارڈنز پر تشدد ہوا، ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2502 احتجاج ریکارڈ ہوئے، صرف مال روڈ پر 225 احتجاج ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا اور انہی وجوہات کی بنا پر ٹریفک پولیس اور شہریوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

  سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک وارڈن تمام فورسز میں سب سے زیادہ شہریوں کے تشدد کا شکار ہوئی ،پولیس ڈسپلن فورس ہے اسی وجہ سے نہ پہلے ایسے واقعات کی وجہ سے ہڑتال پر گئے اور نہ ہی مستقبل میں کھبی ایسا ہو گا، لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ اچھا برتاﺅ کریں ۔

Sughra Afzal

Content Writer