لوہا مارکیٹوں میں شدید مندی کا رحجان، تاجر پریشان

لوہا مارکیٹوں میں شدید مندی کا رحجان، تاجر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر کی لوہا مارکیٹوں کو شدید مندی کا سامنا، پچاس فیصد فرنسز ملیں بند ہوگئیں، نجی و سرکاری شعبے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث لوہے کی مصنوعات کی قیمتیں آٹھ ہزار روپے فی ٹن کم ہوگئیں۔

شہر کی لوہا مارکیٹوں میں مندی کا رحجان پایا جاتا ہے، مصری شاہ، بادامی باغ اور نولکھا میں تیار شدہ مال گوداموں میں پڑا ہے مگر گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لوہا مارکیٹوں کے رہنماؤں عامر صدیق چودھری اور بشیر احمد کمبوہ کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری شعبے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث لوہے کی مصنوعات کی فروخت نہیں ہو رہی ہیں۔

لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے رہنما راجہ عدیل کا کہنا ہے کہ لوہے کی مصنوعات کا تیار مال بک نہیں رہا، اس لیے مجبورا پچاس فیصد سے زائد فرنسز ملیں بند کردی گئی اور مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی بجٹ پر کی گئی تیس فیصد کٹوتی واپس کرے تاکہ ترقیاتی کام شروع ہوں اورمارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ سکیں۔

لوہے کے کاروبار سے منسلک تاجروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

 لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw